پھالیہ، پولیس مقابلے میں ایک اہلکار اور ملزم کا بھائی شدید زخمی

پھالیہ، پولیس مقابلے میں ایک اہلکار اور ملزم کا بھائی شدید زخمی

پھالیہ (حاجی مدثر رشید سے)تھانہ پھالیہ کے علاقہ میکن کے قریب ڈیرہ پٹھاناں میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس پر ملزموں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکارسمیت دوافرادشدیدزخمی ہو گئے،دس گھنٹے کے طویل پولیس آپریشن کے بعد بھی ملزم کی گرفتاری نہ ہو سکی ،پولیس اہلکارکوتشویشناک حالت میں گجرات ریفرکردیاگیا،پولیس کی فائرنگ والے گھرپرجوابی فائرنگ اورشیلنگ وقفہ وقفہ سے جاری رہی،ڈی پی او نے موقع پرآپریشن کی نگرانی کی ۔ نواحی گاوں میکن کے ڈیرہ پٹھاناں پرپولیس مقابلہ ہواملزم کی جانب سے پولیس پارٹی پربراہ راست جدیداسلحہ کے ساتھ فائرنگ کی گئی پولیس کی جوابی فائرنگ کے ساتھ وقفہ وقفہ سے شیلنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل قیصراور ملزم کا بھائی یٰسین شدیدزخمی ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوفیصل مختارڈی ایس پی ملکوال اورڈی ایس پی صدرسرکل موقع پرپہنچ گئے،بتایاجاتاہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص یاسر ولد محمد اسلم کاتعلق مبینہ طور پرکالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم یاسر کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پھالیہ سرکل محمود شاہ معجزانہ طور محفوط رہے ۔پولہس اہلکاروں کی جان کی حفاظت کے لیے بھی کو ئی انتظام نہیں کیاگیا تھا پورے ضلع کی پولیس موقع پر پہنچی۔ اہلکار مختلف لوگوں کے ڈیروں پر بیٹھ کر گپیں ہانکتے رہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...