شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائینگے

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،کراچی (جنرل رپورٹر، سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائینگے ۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق شہباز شریف ہفتے کی صبح ساڑھے 9بجے کراچی پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اور کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں گے ۔شہباز شریف ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں ،ارکان اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں ،وکلا اور نوجوانوں کے وفود ،کراچی کی بزنس کمیونٹی اور اخبارات کے مدیران سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔بعد ازاں وہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -