بارش برسانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ اگلے ہفتے ملک میں داخل ہو گا
لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ اگلے ہفتے ملک میں داخل ہو گا جس سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے جس سے گرمی کی شد ت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران ملک میں بارش کی پیشنگوئی۔اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔