لا پتہ افراد کمیشن کی کوششوں سے 3274 افراد گھروں میں واپس پہنچے ،ترجمان

لا پتہ افراد کمیشن کی کوششوں سے 3274 افراد گھروں میں واپس پہنچے ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی ) لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے مارچ 2018ء تک مجموعی طور پر 3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لا پتہ افراد سے متعلق موصول ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 4929ہے۔ 28فروری 2018ء تک لا پتہ افراد سے متعلق 4804 کیسز موصول ہوئے جبکہ مارچ 2018ء کے دوران موصول ہونے والے کیسز کی تعداد125 ہے۔ لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے 28فروری 2018ء تک مجموعی طور پر 3164 افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے جبکہ مارچ 2018ء تک مجموعی طور پر 3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔ 31مارچ 2018ء تک باقی ماندہ لا پتہ افرادکے کیسز کی تعداد 1710ہے۔ترجمان کے مطابق فروری 2018ء کے دوران کمیشن نے مختلف شہروں میں سماعتیں کیں جن میں اسلام آباد میں 173، لاہور میں 44اور کراچی میں 157سماعتیں کی گئیں ۔جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین نیب کے علاوہ لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے بھی سربراہ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -