شام بحران کا خاتمہ سیاسی حل سے ہی ممکن ہے،سعودی وزیرخارجہ

شام بحران کا خاتمہ سیاسی حل سے ہی ممکن ہے،سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران اور دہشت گردی خطے میں ایک ہی سکے کے دو رْخ ہیں ۔ دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے اور اس کے مالی ذرائع کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے الریاض میں عرب سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایران جب تک خطے میں مداخلت جاری رکھتا ہے تو اس کے ساتھ کوئی امن نہیں ہوسکتا۔ انتیسویں عرب سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہوگا۔ سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ حوثی ملیشیا یمن میں جاری بحران کی ذمے دار ہے۔سعودی عرب عراق کی تعمیر نو میں مدد دے رہا ہے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کا اجلاس میں کہنا تھا کہ خطے میں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے سنگین بحران پیدا ہوئے ہیں ۔ داعش کے خلاف فتح کو مضبوط اور پائیدار بنایا جانا چاہیے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کی جانا چاہیے۔

سعودی وزیرخارجہ

مزید : علاقائی