بھارتی افواج کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے، علی گیلانی

بھارتی افواج کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے، علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کھڈونی کولگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بدترین قسم کی دہشتگردی سے بھری پڑی ہے۔سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق سے وابستہ عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق خودارادیت جیسے جائز جمہوری اور سیاسی مطالبے کی پاداش میں ایک چھوٹی سی قوم کی اجتماعی نسل کشی میں ملوث بھارتی اور باب اقتدار اور قابضین افواج کی جابرانہ کارروائیوں مین پابندی لگانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا اور وہ ہمارے معصوم بچوں کو پاک منصوبہ بند طریقے پر قتل کر رہا ہے جس کو ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ابھی شوپیاں سانحہ کا زخم بھرا نہیں تھا کہ بھارتی فوج نے کولگام میں خونی کھیل کھیل کر ہمارے کلیجوں کو چھلنی کر دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید :

علاقائی -