سی پیک آئندہ ماہ پاک چین ورکنگ گروپس اجلاس ڈیجیٹل اکانومی گروپ کے قیام پر اتفاق

سی پیک آئندہ ماہ پاک چین ورکنگ گروپس اجلاس ڈیجیٹل اکانومی گروپ کے قیام پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اورداخلہ پروفیسراحسن اقبال نے وائس چیرمین این ڈی آر سی نینگ جیڑی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر نے13وین نیشنل پیپلز کانگرس میں صدرڑی جن پنگ اور چینی قیادت کے انتخاب پر مبارکباد دی، وفاقی وزیر نے وائس چیرمین این ڈی ا?ر سی کو سی پیک کے بجلی، گوادر، ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں پر جاری پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا سی پیک بلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا سب سے اہم ستون ہے، پاکستان رواں مالی سال کے دوران 5.8فیصد شرح نموحاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے جو گیارہ سالوں کے دوران بلند ترین شرح ہے، پاکستانی معیشت کی سب سے بڑی رکاوٹ توانائی کی کمی پرکافی حدتک قابو پالیا گیا ہے، پاک چین قیادت کی محنت، عزم و خلوص کے باعث سی پیک انتہائی تیز رفتاری کیساتھ حقیقت میں تبدیل ہوا ہے، سی پیک منصوبوں پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مثبت پیش رفت ہوئی ،ساہیوال، پورٹ قاسم اور بجلی کے دیگر منصوبوں کی تکمیل سی پیک سپیڈ کا واضح ثبوت ہے، جبکہ ملتان سکھر او رکے کے ایچ منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے، شاہراہوں کے یہ منصوبے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں، پشاور کو کراچی سے ملانے والاپاکستان ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا اہم حصہ ہے،تیز رفتار ریل کے قیام کا یہ منصوبہ مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، احسن اقبال نے اس موقع پر زور دیا گوادر میں آبنوشی کیلئے ڈی سلینیشن پلانٹ کے قیا م اور دیگر منصوبوں کی فوری تکمیل کیسا تھ ساتھ خضدار بسیمہ اور ڑوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہوں کے منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنائی جا ئے، وفاقی وزیر نے تجویز دی سی پیک کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے اور منظوری کیلئے آئندہ ماہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بلائے جائیں ، احسن اقبال نے ڈیجیٹل اکانومی کی اہمیت کو مدنظر رکھ کر سی پیک کے تحت نئے ورکنگ گروپ کے قیام کی بھی تجویز دی، جس پر چینی قیادت نیاصولی اتفاق کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران فریقین نیسی پیک لانگ ٹرم پلان کے تحت پاک چین زرعی تعاون کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیاجس کے نتیجے میں پاکستانی کی زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر احسن اقبال نیدو طرفہ تجارت و پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی اور کہا چینی تعمیراتی کمپنیاں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستانی مارکیٹس سے سروسز و سامان کی خریداری یقینی بنائیں، وائس چیرمین این ڈی آر سی نے ان تجاویز پراتفاق کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران قائدین نیسی پیک سے ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں کو استفادے کا بھر پور موقع دینے پر اتفاق کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے چھٹی جے سے سی کے موقع پر منظور ہونے والے تما م منصوبوں کو فوری عملی جامہ پہنانے پر زوردیا۔
اتفاق

مزید :

علاقائی -