بلوچستان، بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ چیلنج

بلوچستان، بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کے خلاف پٹیشن پر سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور نور جان بلیدی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے،حکومتی مدت مئی میں مکمل ہوگی اس سے قبل پابندی بلا جواز ہے، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کردیئے اور کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
سرفراز بگٹی

مزید :

علاقائی -