گورنر پنجاب کی بیٹی کی بی ایم ڈبلیو کار کو حادثہ،7افراد زخمی

گورنر پنجاب کی بیٹی کی بی ایم ڈبلیو کار کو حادثہ،7افراد زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ) ساہیوال میں گورنر پنجاب رفیق احمد رجوآنہ کی بیٹی کی گاڑی کو یوسف والا کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثہ میں گورنر پنجاب کی بیٹی انعم اور فلپائنی شہری فاطمہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت مل گئی۔گورنر پنجاب کی بیٹی لاھور سے ملتان جا رھی تھی جبکہ دوسری کلٹس کار لاہور جا رھی تھی۔ بی ایم ڈبلیو کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور دوسرے ٹریک پر جانے والی کلٹس کار سے ٹکرا گئی جس میں سوار تین بچوں سمیت خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جو ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور نے گاڑی کوجی ٹی روڈ پر لاک کیا اور چلتا بنا۔عینی شاہدین کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ پیش آیا پولیس نے تاحال کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی۔

گورنر کی بیٹی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...