پاکستانی ارشدندیم نے جیولن تھرو فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی ارشدندیم نے جیولن تھرو فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راونڈ میں 80.47 کا تھرو پھینک کر نہ صرف فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہا مش پیکاک نے 81.2 میٹرتھرو پھینکا۔ بھارت کے ویپن کاشانا تیسرے نمبر پر رہے ۔ ارشد ندیم آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے فائنل مقابلے کے لئے میدان میں اْتریں گے ان کا مقابلہ گولڈ میڈل کے لئے آسٹریلین حریف ہا مش پیکاک کے ساتھ ہو گا، ارشد ندیم کا کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ وہ فائنل مقابلے کے لئے تیار ہیں اب ان کی نظر گولڈ میڈل پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آج اپنا پورا زور لگادیں گے۔انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی