آسٹریلیامیں پاکستانی ہائی کمشنرکاگیمزویلج کادورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات

آسٹریلیامیں پاکستانی ہائی کمشنرکاگیمزویلج کادورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات

گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر)آسڑیلیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں اوریہاں پاکستانیوں کو نہایت عزّت اورقدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کامن ویلتھ گیمز ولیج کے دورے کے موقع پر پاکستانی دستے کے آفیشلزاور کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پرکیا ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیّد عارف حسن، پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، چیف ڈی مشن مزمل حسین ،ڈپٹی سی ڈی ایم محمد شفیق و دیگر آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان جوکہ خصوصی طورپر آسڑیلوی دارلحکومت کینبراسے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملنے آئیں۔ان کاکہناتھاکہ میری خواہش ہے کہ سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کے ممبران یہاں کادورہ کریں آسڑیلیا کھیلوں کے سامان کے حوالے سے ان کیلئے بہترین مارکیٹ ثابت ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...