مینز ہاکی ، کینیڈا کو شکست ، پاکستان ساتویں پوزیشن پر آگیا

مینز ہاکی ، کینیڈا کو شکست ، پاکستان ساتویں پوزیشن پر آگیا

کوسٹ (افضل افتخارسے) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو3-2سے ہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں جمعہ کو مینز ہاکی ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی، کینیڈین کھلاڑی کرک پیٹرک نے 12ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 34ویں منٹ میں محمد ارسلان قادر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 6 منٹس بعد پاکستان کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی، میچ ختم ہونے سے تین منٹس قبل پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری ان کی جیت کیلئے کافی رہی، اسطرح گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...