ایلکس مارشل 5طلائی تمغے جیتنے والے گیمزکے نمبرون اتھلیٹ

ایلکس مارشل 5طلائی تمغے جیتنے والے گیمزکے نمبرون اتھلیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) ایلکس مارش کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں زیادہ طلائی تمغے جیت کر کامیاب ترین سکاٹش ایتھلیٹ بن گئے۔ انہوں نے لان باؤلز مینز فور ایونٹ میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا، گیمز کی تاریخ میں ان کا مجموعی طور پر پانچواں طلائی تمغہ ہے۔
اور اس کے ساتھ ہی وہ کامن ویلتھ گیمز کے کامیاب ترین سکاٹش ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
، مارشل نے اس سے قبل 2014ء میں منعقدہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں دو جبکہ 2002ء میں مانچسٹر اور 2006ء میں میلبورن میں منعقدہ گیمز میں ایک، ایک طلائی تمغہ جیتا تھا۔