وزیر کھیل کی ریسلر بلال بٹ کو مبارکباد

وزیر کھیل کی ریسلر بلال بٹ کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پرنوجوان ریسلر بلال بٹ کو مبارکباد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ انکی 57 کلوگرام کیٹیگری میں برطانوی ریسلر جارج رام کیخلاف کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین مثال ہے ، بلال بٹ نے تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر قوم ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی