کینن چیلنج کپ: شائننگ کلب اور ساجد میموریل کی جیت

کینن چیلنج کپ: شائننگ کلب اور ساجد میموریل کی جیت

لاہور (سپورٹس ڈیسک) شائننگ کلب اور ساجد میموریل نے پہلے کینن فوم چیلنج کپ میں اپنے میچ جیت لیے۔ شائننگ کلب نے رائزنگ سٹار کو سات وکٹوں سے شکست دی۔رائزنگ سٹار 94رنز بناسکی۔ احمر جلیل نے 5کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔جواب میں شائننگ کلب نے تین وکٹوں پر95رنز بناکر میچ جیت لیا ۔دوسرے میچ میں ساجد میموریل نے ینگ گڑھی شاہو کو 27رنز سے ہرایا۔ ساجد میموریل 183رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ینگ گڑھی شاہو 156پرڈھیر ہو گئی ۔

احمر بٹ 34،مبشر حسین 27 اور مجاہد 24رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جہانگیر خان نے چاروکٹیں لیں ۔میچ میں عمدہ باؤلنگ پر جہانگیر خان کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...