مراکو اوپن : اعصام الحق کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

مراکو اوپن : اعصام الحق کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

رباط (نیٹ نیوز) پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مراکش میں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مارسن میٹکوسکی اور ان کے اسپینش جوڑی دار ڈیوڈ مریرو نے اعصام الحق اور ان کے امریکن جوڑی دار جیمز سراتانی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب کائل ایڈمونڈ، جاؤ سوزا، میلک جزیری اور نیکولوز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پری کوارٹر فائنلز میں برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے حریف ایلبٹ، پرتگال کے جاؤسوزا نے بیسک ، تیونس کے میلک جزیری نے جرمن کھلاڑی میشا زیوریف اور جارجین کھلاڑی نیکولوز نے حریف الجیرین کھلاڑی لیمائن کوہراکر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...