سرنجین برآمد ،2بھارتی اتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا گیا ،وطن روانہ

سرنجین برآمد ،2بھارتی اتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا گیا ،وطن روانہ

  گولڈکوسٹ(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز آرگنائزرز نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی ایتھلیٹس کو واپس وطن بھیج دیا۔ فیڈریشن نے دونوں ایتھلیٹس کو فوری طور پر واپس بھارت جانے کا حکم دیا ہے۔ ۔ٹرپل جمپنگ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے راکیش بابو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے عرفان کولوتھم تھوڈی کے کمروں سے سرنج برآمد ہونے پر انہیں مقابلوں سے نکالا گیا۔کامن ویلتھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دونوں اتھلیٹس کو 'نو نیڈل' پالیسی کی خلاف ورزی پر گیمز ولیج سے نکال دیا گیا۔فیڈریشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بھارتی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ فیڈریشن کے صدر لیوس مارٹن کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران انجکشن برآمد کیا جب کہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی راکیش بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج برآمد کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کورٹ نے دونوں ایتھلیٹس کو قصوروار قرار دیا جب کہ دونوں ایتھلیٹس کی جانب سے سرنج رکھنے یا اس کی معلومات سے متعلق انکار میں کوئی ٹھوس وزن نہیں ہے۔ گیمز کے لئے بھارتی چیف وکرم سنگھ سسودیا، جنرل منیجر نمدیو شرگونکر اور ایتھلیٹس ٹیم منیجر روندر چوہدری کو بھی 'نو نیڈل پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...