ایشیا کپ ، بھارت کا شارجہ میں میچز کھیلنے سے پھر انکار

ایشیا کپ ، بھارت کا شارجہ میں میچز کھیلنے سے پھر انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(نیٹ نیوز)شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو ورلڈ ریکارڈ 228 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2000 میں بھارت نے اس سٹیڈیم کے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرکے شارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اس کے بعد سے بھارت نے شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔تین دن قبل ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے 3 گراؤنڈز شارجہ،ابوظہبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔ ذرائع سے اجلاس کے اندرونی کہانی کا احوال معلوم ہوا ہے کہ 20 سال بعد بھی شارجہ سٹیڈیم کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خدشات ختم نہیں ہوسکے ہیں۔اجلاس میں موجود بھارتی بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ وہ ابوظہبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں کھیلیں گے۔