ریسلنگ، پاکستانی عبدالوہاب اور عمیر احمد تمغہ جیتنے میں ناکام
گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب اور عمیر احمد تمغہ جیتنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے آخری دو ریسلر محمد انعام اور طیب رضا آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر عبدالوہاب نے فری سٹائل 65کلوگرام کیٹگری میں پہلے میچ میں مالٹا کے ریسلر کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں انہیں کینیڈین ریسلر وینسنٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، فری سٹائل 97کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے عمیر احمد کو پہلے میچ میں کینیڈین ریسلر جورڈن سٹین نے شکست دی ۔ پاکستان کے انعام فری سٹائل 86 اور طیب رضا فری سٹائل 125کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔