ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں،کپتان قومی ہاکی ٹیم

ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں،کپتان قومی ہاکی ٹیم

گولڈ کوسٹ( سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمدرضوان سینئرنے کہاہے کہ یہ نہیں دیکھناچاہیے کہ ہم ساتویں پوزیشن پرہیں بلکہ یہ دیکھناچاہیے کہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں۔اگرپوزیشن کے لحاظ سے دیکھاجائے توساتویں پوزیشن بہت بری آئی ہے لیکن اگرپچھلے سالوں میں جوہاکی کی پوزیشن جارہی تھی اس سے ہم بہت بہترکھیلے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہرمیچ میں بہتری کی جانب جارہے ہیں پہلے ہم مختلف ٹیموں سے میچ ہارتے رہے ہیں اوراومان جیسی ٹیم کے خلاف میچ برابرکھیلتے تھے۔

اب ہم انگلینڈ،بھارت اورملائیشیاجیسی ٹیموں کے ساتھ میچ ڈراکئے ۔محمدرضوان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ہرٹیم بہتری کی طرف جارہی ہے پہلے بیلجیم کانام نہیں ہوتا تھااب وہ عالمی ہاکی رینکنگ میں دوسرے نمبرپر ہے۔ہرٹیم محنت کررہی ہے ہاکی لیگزکروائی جارہی ہے ۔امیدہے کہ جیسے ہماراغیرملکی کوچ آیاہے وہ ہمیں بہت اچھے طریقے سے بتارہاہے ماضی میں ہم نے جوچیزیں نہیں سیکھی تھیں وہ ہم کوبتارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارااگلاٹارگٹ چیمپینزٹرافی اورایشین گیمز ہے اس میں ہم کوشش کریں گے کہ وہ غلطیاں نہ کریں جواس ایونٹ میں کیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے کی ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتیں کیونکہ وہ اولمپکس کے لئے کوالیفائرہے اس ایونٹ کوجیتنے کی صورت میں ہم اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرجائیں گے۔چیمیئنزٹرافی میں ہم گذشتہ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی کوشش ہے کہ اس چیمپئنزٹرافی پرہم اس سے بھی بہترکاکرکردگی دیکھائیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی اچانک سے نہیں آئے گی بلکہ اس کے لئے کچھ وقت لگے گا۔تمام کھلاڑی کھیل کوانجوائے کررہے ہیں۔ہمارے بارے میں اب جوکمنٹس آرہے ہیں وہ مثبت اوربہترہیں۔محمدرضوان نے کہاکہ کامن ویلتھ کے کے انتظامات بہت اچھے ہیں اوراس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رکھی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی