یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان
لندن (نیٹ نیوز) یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا، جن میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ اور روما کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا، سیمی فائنلز فرسٹ لیگ میچز 24 اپریل اور سیکنڈ لیگ میچز 2 مئی کو شیڈول ہیں، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو کائیو، یوکرین میں کھیلا جائے گا۔