انگلش کلب سرے نے ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں

انگلش کلب سرے نے ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں

لندن (نیٹ نیوز) انگلش کلب سرے نے کاؤنٹی سیزن کے ابتدائی دو ماہ کیلئے جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں۔ 30 سالہ ایلگر کو 49 ٹیسٹ میچز میں پروٹیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ معاہدے کے تحت ایلگر 20 اپریل کو ہیمشائر کے خلاف ابتدائی میچ میں سرے کلب کو جوائن کریں گے اور دورہ سری لنکا تک کلب کو دستیاب ہوں گے۔

انہیں اس سے قبل 2015ء میں بھی سرے کی طرف سے تین میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ وہ سمرسیٹ کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سرے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک سٹورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلگر باصلاحیت اور تجربہ کار بلے باز ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...