سمر سیٹ نے بینکرافٹ کے متبادل میٹ رینشا سے معاہدہ کر لیا
لندن (نیٹ نیوز) انگلش کاؤنٹی کلب سمر سیٹ نے معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ کی جگہ ان کے ہم وطن کھلاڑی میٹ رینشا سے معاہدہ کر لیا، بینکرافٹ کوکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 9 ماہ پابندی کا سامنا ہے ۔
ور اسی وجہ سے سمرسیٹ نے بھی ان سے معاہدہ ختم کیا تھا۔
22 سالہ رینشا کو 13 ٹیسٹ میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 630 رنز بنا رکھے ہیں، 184 ان کا اننگز میں بہترین سکور ہے۔ معاہدے کے تحت وہ 30 جون تک تمام فارمیٹس کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ میٹ رینشا نے اپنے بیان میں کہا کہ سمرسیٹ سے معاہدہ کرنے پر خوش ہوں، کاؤنٹی کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔