سیون اور فاکس سپورٹس نے آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق خرید لئے

سیون اور فاکس سپورٹس نے آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق خرید لئے

گولڈکوسٹ (سپورٹس رپورٹر) سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس نے مشترکہ طور پر ریکارڈ 1182ملین ڈالرز کے عوض آئندہ چھ برس کیلئے آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے، اسطرح چینل نائن 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کینگروز کے ہوم ٹیسٹ میچز کی نشریات سے محروم ہو گیا۔ معاہدے کے تحت سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس اگلے چھ برس کے دوران ہر سال تمام مینز ٹیسٹ میچز، ویمنز کے تمام بین الاقوامی میچز سمیت 43 مینز بگ بیش لیگ اور 23 ویمنز بگ بیش لیگ کے میچز نشر کرینگے، پہلی مرتبہ تمام آسٹریلوی ویمن میچز نشر ہوں گے، سیون نیٹ ورک مینز ٹیسٹ، ویمنز انٹرنیشنلز، 43 مینز بی بی ایل، 23 ویمنز بی بی ایل، ایلن بارڈر اور بلینڈا کلارک میڈل نائٹ کی تقریب جبکہ فاکس سپورٹس مینز ٹیسٹ، مینز ون ڈے، مینز ٹی ٹونٹی، ویمنز انٹرنیشنلز، تمام بی بی ایل میچز، 23 ویمنز بی بی ایل میچز، ایلن بارڈر اور بلینڈا کلارک میڈل نائٹ، پرائم منسٹر الیون اور گوورنر جنرل الیون میچز، شیفلڈ شیلڈ فائنل اور 13 ون ڈے کپ میچز نشر کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...