آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئندہ ہفتے کولکتہ میں ہو گی

آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئندہ ہفتے کولکتہ میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولکتہ (نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ آئندہ ہفتے بھارت کے شہر کولکتہ میں ہو گی۔آئی سی سی اجلاس میں پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کیلئے جائیلز کلارک کا خط اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی رپورٹ پیش کی جائے گی،جائیلز کلارک نے خط ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کو لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کی زیر صدارت آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئندہ ہفتے کولکتہ میں ہو گی،پاکستان کی نمائندگی پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے جنہیں بھارت کا ویزہ جاری کر دیا گیا ہے،آئی سی سی اجلاس میں ششانک منوہر کے سامنے جائیلز کلارک کا خط اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی رپورٹ سامنے رکھی جائے گی۔جائیلز کلارک نے خط ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کو لکھا ہے۔