گولڈ کپ نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل ہوگا

گولڈ کپ نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے گولڈ کپ 63ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز 15 اپریل بروز اتوار کو شام 6 بجے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوگا۔ جس کی مہمانِ خصوصی چیئر پرسن سیکرٹری ریلوے بورڈ مسز پروین آغا ہونگی۔
جو کہ چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان کریں گی۔ مقابلے تین روز جاری رہیں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان اور صوبہ کے پی کے شرکت کریں گی۔