ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں تیزی

ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں تیزی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جمعہ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر سٹاف کی نگرانی میں دو مختلف سیشنز میں فیلڈنگ ،بیٹنگ ٹریننگ کی ۔وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کے دوران مشکل کیچز پکڑنے کی ٹریننگ بھی دی گئی ۔وکٹ کیپر ڈائیو لگا کر مشکل کیچز پکڑتے رہے ۔ منتخب 25کرکٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ کل15 اپریل تک جاری رہے گا،

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...