امریکہ،بھارت،اسرائیل اور انکے اتحادی انسانیت کے دشمن ہیں،لیاقت بلوچ

امریکہ،بھارت،اسرائیل اور انکے اتحادی انسانیت کے دشمن ہیں،لیاقت بلوچ

ملتان (سپیشل رپورٹر ) جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر ، فلسطین اور افغانستان میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے عالمی شیطانی تثلیثی اتحاد ہے ۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل اور ان کے اتحادی انسانیت کے دشمن ہیں ۔ کشمیر ، افغانستان(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اور فلسطین میں جاری مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں ۔استعمار کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ قندوز میں ہونے والا ظالمانہ ڈرون حملہ انسانیت سوز ہے اور دنیا بھر میں اس وحشیانہ اقدام سے امریکہ کیخلاف نفرت بڑھی ہے ۔ مسلمانوں میں معصوم حفاظ کی شہادتوں سے حفاظ اور قرآن کریم سے محبتوں میں اضافہ ہواہے ۔ دینی مدارس اور حفظ قرآن کے مراکز پوری امت مسلمہ کے محسن ادارے ہیں۔ دینی مدارس مسلمانوں کی دینی تعلیم و تربیت ، شعائراسلام اور مسلمانوں کے دینی تشخص کی حفاظت اور اسلام کے خلاف لادین قوتوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور دفاع کا محاذ استقامت سے سنبھال لیاہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک کو نظریاتی ، معاشی ، جمہوری اور اخلاقی کرپشن سے نجات دلانے کے لیے علماء ، دینی قیادت اور جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہے ۔ فرقہ پرستی ، جاگیرداری ، سرمایہ داری اور بدعنوان نظام سیاست ملک و ملت کے لیے سراسر تباہی ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل پوری قوم کو متحرک کرے گی اور وقت کے ہر چیلنج کا موثر جواب دے گی ۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...