مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے ‘ محمود الحسن چیمہ

مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے ‘ محمود الحسن چیمہ

رحیم یار خان ( بیورونیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا میرے حلقہ انتخاب میں پانچ ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کروائے گئے اس لئے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

2018 کے انتخابات کے نتائج 2013کے نتائج سے مختلف نہ ہونگے۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب صرف سندھ کی جماعت ہوگی پنجاب میں کامیابی کے خواب دیکھنا بھی ان کیلئے غیر مناسب ہے جبکہ تحریک انصاف کا کلچر‘ طرز سیاست اور زبان کسی بھی طور پر پاکستانی ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی اس لئے ان کا سیاسی مستقبل بھی تاریک ہے اس موقع پر چوہدری غلام عباس چیمہ‘ مہر محمد افضل‘ راشد خان ککے زئی‘ ندیم چیمہ‘ ارشد گجر‘ حاجی محمد اشرف‘ میاں احسن رسول و دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...