بلاول بھٹو اور مخدوم احمد محمود کا ملک ابوبکر اعوان کے انتقال پر اظہار رنج و الم،قل خوانی میں یوسف رضا گیلانی سمیت اہم پارٹی رہنماؤں کی شرکت

بلاول بھٹو اور مخدوم احمد محمود کا ملک ابوبکر اعوان کے انتقال پر اظہار رنج و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر جنوبی پنجاب وسابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر کے سینئر نائب صدرملک (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
ابو بکر اعوان کی وفات پر گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کوپارٹی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا قیمتی اور قابل فخر سرمایہ تھے انکی پارٹٰ کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،رنج والم کی اس گھڑی میں انکے سوگوار خاندان کے دکھ میں بربر کے شریک ہیں ، دریں اثنا مرحوم ملک ابوبکر اعان کی روح کو ایصال ثواب کے لیئے قل خوانی کی تقریب مسجد انوار مدینہ گل گشت میں ہوئی کس میں پاکستان پیپلز پہارٹی کے سینئر وائس چیئرمین وسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، سینئر نائب صدر جنوبی پنجا ب خواجہ رضوان عالم سٹی صد ملک نسیم لابر ، سابق ایم پی ایے عثمان بھٹی ، دویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، سلیم الرحمن میو ، مرزا نذیر بیگ ، عاشق شجرا ، شکیل لابر ، خواجہ سلمان صدیقی ،خلیل راں ، یوسف رونگھا ، اعجاز جنجوعہ ، اشرف قریشی ،شفقت رضا، اکمل وینس ، منور خورشید ، مظہر خورشید ، نعیم بھٹی ، ضیاء انصاری ، رانا ذوالفقار، عمران سمرا، ڈاکٹر سلمان ، شبیر علوی ، ٹیپو اعوان ، عثمان اعوان اخلاق قریشی ، رانا ذوالفقار ،ضیغم شہزاد گیلانی ،ملک قاسم کھوکھر ،عرفان شاہ ، جمال لابر ، محی الدین ، محب ملک ، میثم علی ، ملک شوکت ، ممتاز نعیم ، ملک امجد ، شفییق اعوان ، سلمان اعوان ، سہیل اعوان ، شہزادہ سلیم، ودیگر شریک تھے ،جبکہ دعا قاری محمد نواز سعیدی نے کروائی ۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کی جنرل سیکرٹری صائمہ عامر خان ، سیکرٹری اطلاعات شہناز لودھی ، سابق ڈویْژنل صدر شگفتہ حبیب ، فیروزہ فیض ، نسرین بیگم نے ملک ابو بکر کے گھر جاکر انکی اکلوتی صاحبزادی سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی اور حوصلہ دیا ۔