تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن کیلئے بنایا گیا سٹیج گرگیا،کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کو تھام لیا

تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن کیلئے بنایا گیا سٹیج گرگیا،کارکنوں نے شاہ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملتان کے صوبائی حلقہ217 میں یوتھ کنونشن کیلئے بنایا گیا سٹیج گر کر ٹوٹ گیا ذرائع (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کے مطابق کنونشن سے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی جیسے ہی خطاب کیلئے سٹیج پر آئے تو ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں سٹیج پر چڑھ دوڑے جس کے باعث سٹیج گر کر ٹوٹ گیا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور کارکنوں نے بڑھ کر مخدوم شاہ محمود قریشی کو سنبھال لیا اور کوئی کارکن بھی متاثر نہیں ہوا ہے۔