سی پی او سے مقتول عالم شیر کے لواحقین کی ملاقات بیٹے کے قاتل بے نقاب کئے جائیں، اعجاز سیال قاتلوں کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب کئے جائیں،تاجر آ ج چوک شاہ عباس پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا

سی پی او سے مقتول عالم شیر کے لواحقین کی ملاقات بیٹے کے قاتل بے نقاب کئے ...

ملتان(جنرل رپورٹر)سی پی او ملتان سرفراز فلکی نے کہا ہے کہ عالم شیر کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

قتل میں اگر کوئی پولیس ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کا روائی ہوگی اور شہر بھر سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا یہ بات انہوں نے مقتول عالم شیر کے لواحقین سے ملاقات میں کہی ،اس موقع پر خواجہ محمد شفیق مرکزی تاجر رہنما نے کہا کہ ہمارا قوی شک ہے کہ پولیس ہی قبضہ مافیا اور قاتلوں کی سرپرست ہے ۔ڈاکووں اور راہزنوں اور قبضہ مافیا کو نکیل نہ ڈالی گئی تو ہم سخت احتجاج کرینگے ۔مقتول عالم شیر کے والدحاجی اعجاز احمد سیال نے کہا کہ میرے معصوم بیٹے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ،قبضہ گروپوں کی جانب سے میرے معصوم بیٹے کو شہید کیا گیا اور مجنے اور میرے بھائی کو ہی حوالات میں بند کیا گیا ۔گزشتہ روز چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت میں عالم شہید کے ورثا ء نے سی پی او ملتاان سے ملاقات کرکے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی الطاف بلوچ نے سی پی او سے ملتان سے مطالبہ کیا کہ ان کرایہ کے قاتلوں کے پیچھے کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے ۔شہر میں شدید خوف وہراس کا عالم ہے اگر پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہ کی گئی تو بے چینی کی لہر پورے شہر میں پھیل جائے گی ، سی پی او ملتان نے عالم شیر شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدادی کیا اور کہا کہ اگر آپ پولیس کے خلاف شکوک وشبہات رکھتے ہیں تو میں آپ کی منشاء کے مطابق کسی بھی پولیس افسر سے تحقیقات کرانے کے لیئے تیار ہوں وفد نے ایس پی گلگشت عمران جلیل سے بھی ملاقات کی اور قتل کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت پر معلومات حاصل کیں واضح رہے کہ چوک شاہ عباس کے گردونواح کی مارکیٹوں کے تاجر نمائندگان اور مرحوم کے لواحقین کے مطابق آج چوک شاہ عباس پر بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...