گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ سے رئیس منیر احمد کی ملاقات ‘ ضلع رحیمیار خان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ سے رئیس منیر احمد کی ملاقات ‘ ضلع رحیمیار خان کی ...

صاد ق آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کیساتھ ملاقات ‘ ضلع رحیم یارخان سمیت ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کہا کہ جمہوریت ہی ملک کی بقاء ہے جمہوری اور آئینی اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہ کر ملک کو مضبوط بنانا ہو سردار رئیس منیر احمد نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو دورہ بھونگ شریف آنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے بہت جلد بھونگ آنے کی یقین دہانی کروائی ۔ دریں اثناء بھارت سے آئے ہوئے درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین الحاج پیر سید بلال چشتی نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور سردار رئیس منیرا حمد کی دستار بندی کی اور دونوں رہنماؤں کو اجمیر شریف آنے کی دعوت دی ، جس پرگورنر پنجا ب نے کہاکہ وہ اور سردار رئیس منیر احمددرگاہ اجمیر شریف پر حاضری دینے کیلئے ضرورآئیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر