عازمین کرام کیلئے سعودیہ میں بہترین انتظامات ‘ خدام ہمہ وقت موجود ہونگے ‘ ریحان عباس

عازمین کرام کیلئے سعودیہ میں بہترین انتظامات ‘ خدام ہمہ وقت موجود ہونگے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر حج ملتان ڈائریکٹوریٹ ریحان عباس کھوکھر نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امور نے اس سال عازمین کرام کے لئے سعودیہ عرب میں بہترین انتظامات کئے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے متاثر ہو کر لاکھوں کی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
تعداد میں عازمین کرام نے سرکاری حج سکیم کے تحت اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں جو کہ وزارت کے لئے فخر کی بات ہے عازمین کرام اپنے کیمپوں اور رہائش گاہوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور گندگی پھیلانے سے گریز کریں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حجاج کی خدمت کے لئے خدام ہر وقت موجود ہوں گے، کھانے پینے کے بہترین انتظامات ہوں گے انہوں نے کہا کہ جدہ میں لینڈ کرنے کے بعد عازمین حج کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا، سعودی حکومت اپنے معاہدے پر سنجیدگی سے عمل کرے گی، ایئرپورٹ کے باہر ایئرکنڈیشن بسوں کا انتظام ہو گاجو عازمین حج کو رہائشی عمارتوں تک لے جائیں گی۔ بلڈنگز میں ہر حاجی کے نام سے بکنگ ہو گی، ، آپ اللہ کے مہمان ہیں، بے شمار معاونین آپ کی خدمت پر مامور ہوں گے۔ نیک نیتی کے ساتھ سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حجاج کرام بھی ایثار، قربانی کا جذبہ پیدا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف ملتان کے زیر اہتمام اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کرام کی تربیتی ورکشاپ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرحج اجمل فارو ق باجوہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر حج نواب خان ، سپرینڈ نٹ حج رانا آصف ، سمیت رانا محمد سلیم، حاجی محمد بلال ، حاجی نزیر احمد، حاجی ثناء اللہ ، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پرروزنامہ پاکسان کے گروپ جوائنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق نے کہاہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جسمیں تشدد یا کسی کی بھی دل آزاری کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے عازمین کرام دوران حج صبر اور برداشت کامظاہرہ کریں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کرام پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا دیار غیر میں ایسا کام ہر گز نہ کریں گے جس سے آپ کے ملک پر حرف آئے بلکہ اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لیکر آئیں اس موقع پر عازمین کرام سے حج تربیت کے متعلق سوال و جواب کے سلسلے میں 15عازمین کرام کو حج کٹ پر مشتمل ٹرالی بیگ بھی گفٹ دےئے گئے