پیپلز پارٹی الیکشن سے قبل بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ‘ مصطفی محمود

پیپلز پارٹی الیکشن سے قبل بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ‘ مصطفی محمود

صاد ق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مصطفی محمود نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے قبل بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی دوسری سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی کی مقبولیت کا واضح ثبو ت ہے ‘ضلع رحیم یارخان میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پارٹی کی تنظیم سازی کاکام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لیاجائیگا‘ پارٹی کے دیرینہ اور مخلص کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔ وہ یونین کونسل جمالدین والی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت اور خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ملک مظہر سولنگی کو صدر اور ملک مشتاق احمد کو چےئرمین پیپلزپارٹی یو سی جمالدین والی نامزد کیا گیا ، اجلاس میں تحصیل صدر پیپلز لائرز فورم ملک عبدالرؤف سولنگی‘وائس چےئرمین یو سی جمالدین والی رئیس نذیرا حمد ڈگروچہ‘ مختار احمد جام و دیگر بھی شریک تھے ۔ مخدوم مصطفی محمود نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو نئے صوبوں کے نام پر گمراہ کیاجارہا ہے انشاء اﷲ پیپلزپارٹی ہی برسر اقتدار آکر سرائیکی صوبہ بنائے گی ،ملک عبدالرؤف سولنگی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی تمام سیاسی پارٹیاں کرپشن کی دلدل میں پھنس کر ریزہ ریزہ ہو رہی ہیں‘ بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں اپنا مستقل قیام بڑھا کر پنجاب کو فتح کرنے کا یقین دلایا ہے ‘پیپلزپارٹی مزدوروں ، کسانوں کی پارٹی ہے جس کی لازوال جدوجہد کے باعث آج ملک جمہوریت کے ثمرات سے مستفید ہو رہا ہے ۔

مصطفی محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر