ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ ڈاکٹر محمد افضل

ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ ڈاکٹر محمد افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈراجکاں(نامہ نگار)ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے، احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہیے،لیگی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکی،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پردہ بھی چاک ہورہاہے ،ق لیگ کی قیادت استحصالی نظام کے خلاف ہے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
، اقتدار کے نشہ میں دھت حکمران ملک وقوم کا نقصان کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ق) آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز چک باغ والا میں حاجی بشیرکمبوہ کی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ قوم 71سالوں سے ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب چاہتی ہے۔بعدازاں انہوں نے مٹھٹرا بنگلہ 18ڈی آر بی میں حق نواز ،111ڈی آر بی ابراہیم چھینہ،130ڈی این بی میں بلال اوڈ کے ماموں کی فاتحہ خوانی، 7ڈی این بی میں محمد اقبال کی بیٹی اور 39ڈی این بی میں فہیم شہزاد کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی۔ چودھری غلام حیدر پرھاڑ،قاضی بشیر، قاضی مرتضی، جام شفیع، ندیم لاشاری، حاجی فلک شیر،محمد ارشد جراء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔