حامد سعید کاظمی کی طرف سے قومی حلقہ 192پر الیکشن لڑنے کا اعلان

حامد سعید کاظمی کی طرف سے قومی حلقہ 192پر الیکشن لڑنے کا اعلان

لیاقت پور (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی طرف سے موجودہ حلقہ این اے 192سے الیکشن لڑنے کے اعلان اور ان سے تعمیر وطن گروپ کے سربراہان سابق ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد اور چوہدری محمود احمد کی ملاقات(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کے بعد سے تحصیل لیاقت پور کی سیاسی بساط پر نئی چالیں سامنے آنے کا امکان ہے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی پارٹی اعلیٰ قیادت سے قربت اور بڑھتا ہوا اعتماد انہیں این اے 192کے ٹکٹ کے قریب تر کر رہا ہے قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں تینوں صوبائی حلقوں کے ٹکٹ بھی انہی کی صوابدید پر ہوں گے یا کم از کم ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی ممکنہ تبدیلی نے پیپلز پارٹی کے موجودہ ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ ، ایم پی اے حلقہ 286قاضی احمد سعید ٹکٹ کے امیدوار برائے حلقہ پی پی 287چوہدری جہانزیب رشید اور سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 285غضنفر علی خان لنگاہ کو بھی متفکر کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد سعید کاظمی کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں پی پی 287سے چوہدری مسعود احمد یاچوہدری محمود احمد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ پی پی 285سے اگر پارٹی کے موجودہ تحصیل صدر و سابق ایم پی اے سردار غضنفر علی خان لنگاہ نے حامد سعید کاظمی کے ساتھ چلنے میں پس و پیش کی تو پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما پیپلز پارٹی میں آنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں یہی صورتحال حلقہ پی پی 286میں سامنے آسکتی ہے کہ موجودہ ایم پی اے قاضی احمد سعید اگر خواجہ قطب فرید کوریجہ کا دامن چھوڑنے پر تیار نہیں ہوں گے تو وہاں سے بھی ن لیگ کے ایک سابق امیدوار جوگزشتہ دنوں مخادیم محسن آباد کی پیروی میں مشرف بہ تبدیلی ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ(ن) این اے 192میں مخدوم سید احمد عالم انور کے پی ٹی آئی میں جانے کے فیصلہ سے سیاسی طور پر کمزور پوزیشن پر جاچکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق درون خانہ خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ان کے ذیلی ونگز سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے مثبت جواب کی صورت میں ن لیگ کو مضبوط امیدوار میسر آسکتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...