حرمین شریفین کیلئے جان قربان کرنا باعث سعادت سمجھتے ہیں ‘ مسعود عبدالرشید اظہر

حرمین شریفین کیلئے جان قربان کرنا باعث سعادت سمجھتے ہیں ‘ مسعود عبدالرشید ...

خانیوال ( بیورو نیوز) حوثیوں باغی اور انکے آقا ایران بلاد حرمین پر بزدلانہ میزائل حملوں سے باز نہ تو انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا۔بلاد حرمین سے عقیدت ھر مسلمان کے ایمان کا جزو لازم ھے۔حرمین شریفین کے لیے جان مال قربان کرنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ھیں۔ان خیالات کا اظہار المجلس الاسلامی باکستان کے رئیس اور مرکزی جمعیت اھل حدیث پنجاب کے ناظم تعلیمات ڈاکٹر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے جامعہ سعیدیہ سلفیہ خانیوال کے باھر ایک زبردست پرھجوم احتجاجی مظاھرہ سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اھل حدیث پاکستان اور المجلس الاسلامی باکستان تحفظ حرمین شریفین کے لیے ھمہ وقت کمر بستہ ھے۔مملکت سعودی عرب پر حملہ دراصل حرمین شریفین پر حملہ ھے۔جسے کوئی بھی غیرت مند مسلمان برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں مظاھرین سے سے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشیداظہر، حافظ محمود عبدالرشیداظہر، حافظ سہیل انور، حافظ محمد یحی فاروق،میاں محمد اقبال،میاں عارف شاھین۔ سمیت، دیگر نے خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر