کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کی شناخت پریڈ کرنے سے انکار کردیا

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کی شناخت پریڈ ...

کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سانحہ چکرا گوٹھ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کی (بقیہ نمبر62صفحہ7پر )

شناخت پریڈ کرنے سے انکار کردیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے شناخت پریڈ سے انکار پر تفتیشی افسر نے سیشن جج شرقی سے رجوع کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ایم کیو ایم کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو سانحہ چکرا گوٹھ کے مقدمے میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی شناخت پریڈ سے انکار کرتے ہوئے شناخت پریڈ کے عمل کو دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے شناخت پریڈ سے انکار پر تفتیشی افسر نے سیشن جج جنوبی سے رجوع کیا ۔ واضح رہے کہ ملزم رئیس مما پر قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سمیت متعدد مقدمات کورنگی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...