موجودہ منتخب نمائندے ‘ چور ڈاکو ‘ باسط، ہارون سلطان بخاری ڈرامہ باز ہیں ‘ جمشید دستی

موجودہ منتخب نمائندے ‘ چور ڈاکو ‘ باسط، ہارون سلطان بخاری ڈرامہ باز ہیں ‘ ...

بستی اللہ بخش(نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شہرسلطان حضرت عالم پیر بخاری کی دربار پر حاضری دی اور غسل دیا چادر بھی چڑھائی حضرت (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

عالم پیربخاری کی دربار میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوے کہا ہے کہ موجودہ منتخب نمائندے چور ڈاکو ہیں باسط سلطان اور ہارون سلطان دونوں بھائی ڈرامے باز ہیں عوام ان کے دھوکے میں نہ آئے عرس ومیلہ حضرت عالم پیربخاری شہرسلطان میں ایک تاریخی ہے کرپٹ اور بدمعاش وزیراعلی پنجاب میاں شوباز شریف نے صرف جنوبی پنجاب میں عرس ومیلوں اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی لگا رکھی ہے اگر پابند ی نہ ہوتی تو آج تحصیل جتوئی میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجاتا تھا حضرت عالم پیربخاری کے عرس ومیلے میں ہزاروں افراد روزگار کے مواقعہ حاصل کرتے تھے یہ کرپٹ حکمرانوں کا جلد ہی خاتمہ ہونے والا ہے بعد میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی چوک گوپانگ میں ورکر کنویشن سے بھی خطاب کیا اور کہا ہے بخاری گروپ چوروں ڈاکو اور لیٹروں کا گروپ ہے اس نے تحصیل جتوئی میں اربوں کی کرپشن کرکے اپنی تجوریاں بھری ہیں آئندہ الیکشن سے پہلے بخاری گروپ جیل میں ہوگا صوبائی وزیر ہارون سلطان نے حلقے کی عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے حلقہ پی پی 279 میں شہزاد فرقان ایڈووکیٹ ہی اپنی مثال قائم کریگا اس موقع پر حلقہ پی پی 279 کے امیدوار شہزاد فرقان ایڈووکیٹ نے بھی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں دن رات ایک کرکے غریب عوام کی خدمت کیلے تیار ہو چوروں اور لیٹروں کا مقابلہ کرنے کیلے میدان سیاست میں آیا ہو اور حلقے کی عوام سے زیادتی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دونگا میرے حلقے کی عوام بخاری گروپ کے دھوکے میں نہ آئے ہم نے ڈرامے بازی دیکھ لی ہے اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں میں سہل اختر غوری رانا دلشاد احمد سعادت پٹھان صفت اللہ پٹھان شیخ ببلو حاجی نجم قریشی چویدری طارق جمیل اور چوک گوپانگ میں عوامی راج پارٹی کے ورکرکنویشن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...