سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ملک میں احتساب کی راہ ہموار کردی ‘ میاں مقصود
ملتان (سپیشل رپورٹر ) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں احتساب کی راہ ہموارہوچکی ہے۔کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب وقت کا اہم اور(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
ناگزیر تقاضاہے۔جب تک ملک میں طاقت ورطبقے کا احتساب نہیں ہوگا تب تک کسی بھی قسم کی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔ملک کو لوٹنے والے دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کا بہت بڑامسئلہ بن چکی ہے۔ کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر مسائل کی دلدل سے نکلنا مشکل ہے۔ملک وقوم کوسب سے زیادہ نقصان کرپشن زدہ حکمرانوں نے پہنچایاہے ۔قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کا احتساب شروع ہوچکا ہے۔احتسابی عمل کے شروع ہونے سے نہ صرف ملکی جمہوریت اور ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ شفاف احتساب سے ملک کو کرپشن جیسی لعنت سے بھی نجات مل سکے گی۔