فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں ‘ 7فوڈ پوائنٹس سر بمہر

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں ‘ 7فوڈ پوائنٹس سر بمہر

ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر7مختلف فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر282,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطا بق کوڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں ملتان اور گردونواح میں کارروائی کر تے ہو ئے اعجاز سوڈا(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

ا واٹر کو مضرِ صحت پانی،غیر معیاری اجزاء کے استعمال جبکہ ہیپی فوڈز،انٹرنیشنل فوڈز اور خواجہ پان شاپ کو ممنوعہ گٹکا،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،غلط لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران ملتا نی قلفی کوکیمیکل ڈرمزکے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم مو جودگی پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مضرِ صحت اشیاع کی فروخت،نان فوڈ گریڈکلر،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے107,500کے جرمانے عائد کیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفر گڑھ،لیہ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو دی گئی ہدایا ت پر عمل نہ کرنے،اشیاء کے قابل سراغ نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر176,500کے جرمانے عائد کیے۔جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ3200شاہی قلفی،405کلوسپر گولڈ سویٹز،200کلو کھلا رنگ،ملاوٹ شدہ دودھ، زائدالمعیاد بوتلیں اوردیگر اشیاع تلف کر دی گئیں۔متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر