پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے وسیع و عریض عمارتوں کی تعمیر جاری

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے وسیع و عریض عمارتوں کی تعمیر جاری

ملتان ( نمائندہ خصوصی) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو اراضی ریکارڈسنٹر ز پر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے وسیع و عریض عمارتوں کاقیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والی تحصیلوں میں 4نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز قائم کیے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

جار ہے ہیں۔ جن میں 3عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں جبکہ باقی 1عمارت جون2018سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔تحصیل بہاولپور ، راجن پوراور روجھان میں بالترتیب 38.9ملین، 29.6ملین اور 29.65ملین کی لاگت سے نئی عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں جہاں سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے سہولیات کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جبکہ صادق آبادمیں 42.15ملین کی لاگت سے تعمیر کی جانیوالی عمارت جون 2018تک عوام کی خدمت میں میسر ہوگی۔ نئی بلڈنگز پہلے سے زیادہ کشادہ ہیں ۔ ان بلڈنگز میں 200سے 250افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ لوگوں کی سہولت کیلیے بزرگ افراد اور خواتین کے لیے پہلے سے الگ سروس کاؤنٹرزکو مزید موثر بنایا جارہا ہے ۔ جس میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات مہیا کی جاسکیں گی۔ خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی قائم کیے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ اراضی ریکارڈسنٹرز پہلے عارضی بلڈنگز میں کام کررہے تھے۔ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے آٹومیٹڈ کمپلینٹ سسٹم کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ جس سے لوگوں کی شکایات کو حل کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرمیں ہیلپ لائن پر مفت کال کی سہولت کے لیے فرد بوتھ قائم کیے جارہے ہیں۔ جس سے صارفین بغیر کسی چارجز کے اپنی شکایات اور تجاویز نوٹ کرواسکیں گے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی خدمات کی فراہمی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...