محکمہ سکولز کا پنجاب بھر کے15ہزار ہیڈ ماسٹرز کو تربیت دینے کا فیصلہ

محکمہ سکولز کا پنجاب بھر کے15ہزار ہیڈ ماسٹرز کو تربیت دینے کا فیصلہ

ملتان (جنرل رپورٹر)محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے 15ہزار ہیڈ ماسٹروں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ ٹریننگ اپریل اور مئی تین فیز میں ہوگی تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے 15ہزار ہیڈ ماسٹروں کو8روزہ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کہ تمام اضلاع ٹریننگ شیڈول جاری کیا جارہا ہے سی ای او اس تربیت میں شرکا ء کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں گے ، اور اس ٹریننگ کے افتتاح کیلئے عمائدین شہر کو بلایا جائے شیڈول کے مطابق پہلے گروپ کی تربیت 18اپریل سے 21اپریل اور چار مئی سے 8 مئی تک جاری رہے گی ، دوسرے گروپ کی تربیت 23اپریل سے 26اپریل اور 9 مئی سے 12 ئی تک ، جبکہ تیسرے گروپ کی ٹریننگ 27،28اپریل ، دو اور تین مئی اور 14مئی سے 17مئی تک جاری رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...