کار نے رکشہ کو ٹکرماردی،زکریا یونیورسٹی کی 3طالبات اور ڈرائیور زخمی

کار نے رکشہ کو ٹکرماردی،زکریا یونیورسٹی کی 3طالبات اور ڈرائیور زخمی

ملتان(جنرل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں کار کی رکشہ ٹکر ، تین طالبات اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شام آئی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ایم ایس چوک پر ایک تیز رفتا ر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس کی وجہ سے رکشہ اور کار بری طرح تباہ ہوگئی بعد ازں کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تاہم ڈیفنس بیگ کھلنے کی وجہ سے اس کے سوار محفوظ رہے ، تاہم رکشے میں بیٹھی سعدیہ، نوشین ،کومل اورڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نشتر منتقل کردیاگیا سکیورٹی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونیوالی طالبات کا تعلق شعبہ سوشیالوجی سے تھا جبکہ کارمیں شعبہ کامرس کی طالبہ ماہ نور اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ سوار تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر