زکریا یونیورسٹی کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

ملتان (جنرل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 35لاکھ کا جدید اسلحہ خریدنے کافیصلہ ، سکیورٹی آفیسر واہ کینٹ روانہ ہوگئے تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا کی سکیورٹی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سکیورٹی آفیسر خلیل کھور35لاکھ روپے سے زائد رقم سے یونیورسٹی کے لئے جدید اسلحہ وایمونیشن کی خریداری کے لئے واہ انڈسٹریز لمیٹڈ واہ کینٹ روانہ ہو گئے ہیں ان سے قبل لاکھوں روپے ماہانہ مراعات لینے والے سابقہ چیف سکیورٹی آفیسر نے بغیر لائسنس کے وائرلیس سسٹم یونیورسٹی میں شروع کردیا اور جس کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لیا۔ علاوہ ازیں اسلحہ کے لائسنس حاصل کرکے ان پر مقررہ مدت میں اسلحہ کی خریداری نہیں کی۔ جس سے اسلحہ لائسنس زائد المعیاد ہوگئے۔ خلیل کھور اور ڈاکٹر مقرب اکبر نے وائرلیس سسٹم کے لئے پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کیا بلکہ زائد المعیاد لائسنس دوبارہ تجدید کرائی اب جدید اسلحہ بھی خریدا جارہا ہے جو اس سے پہلے پنجاب کی کسی یونیورسٹی میں نہیں ہے۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ترین واک تھرو گیٹ اور ڈرون کیمرے سے تمام سرکاری تقریبات، فنکشن اور طلبہ کی ریلیوں وغیرہ کی کوریج کی جا رہی ہے۔ موٹرسائیکلوں اور ہائی لکس ڈالہ کی مسلسل پٹرولنگاور ان آؤٹ گیٹ پر ٹوکن کے اجراء اور سخت چیکنگ کی وجہ سے چوری کی واردات کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔ واضح رہے خلیل کھور ایم اے، ایل ایل بی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پولیس کا18سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر