معراج النبی ؐ میں بیشمار اور سبق آموز حکمتیں پنہاں ہیں ‘ حنیف جالندھری

معراج النبی ؐ میں بیشمار اور سبق آموز حکمتیں پنہاں ہیں ‘ حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) وفاق المدارس العربیہ کے ناظم ا علی مہتمم جامع خیرالمدارس علامہ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ معراج النبی ؐ میں بیشمار اور سبق آموز حکمتیں پنہاں ہیں یہ واقعہ اللہ کی زبردست قوت اور اس کائنات کی ہر شے کے تمام مثبت اور منفی پہلوؤں پر زبردست اور فیصلہ کن(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
اثرات کا منہ بولتاثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی عید گاہ ملتان کینٹ میں معراج النبی ؐکے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کو کائناتی سفر کی تکمیل کے لئے اس دور میں کسی راکٹ یا جہاز کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ اللہ کی بھی بھیجی ہو ئی سواری براق کے زریعے انہوں نے اللہ کے حضور کا سفر طے کیا اور اس سفر میں کسی ماسک ، سیٹ بیلٹ کی ضرورت محسوس نہیں ہو ئی اس سے اللہ کے قادر مطلق ہونے کا اندازہ ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس رات اللہ کی جانب سے حضور نبی کریم ؐ کو دیئے گئے نمازوں کے تحائف کی حفاظت اور ان کا حق ادا کرتے ہو ئے امت کو نماز پنجگانہ ادا کرنی چاہیءں اور آپ ؐ کی اطاعت میں ہی ہماری نجات مضمر ہے انہوں نے کہا کہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے ان کا حل آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے اسی میں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
حنیف جالندھری