ضلع ملتان چوروں،ڈاکوؤں کے نرغے میں،ایک ہی روز میں15وارداتیں
ملتان(وقائع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
روحیل کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے قیوم سے دس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ملزمان شاکر اور جعفر نے 36 ہزار روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کر لئے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے علی رضا کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع ا?باد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ساجد کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں ڈاکووں نے یاسر سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے شاہد کی موٹر سائیکل اور اللہ دتہ کا دس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے منیر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال میں ملزم منیر اسلم کی جیب سے ایک لاکھ دو ہزار روپے ناکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جسے لوگوں نے چھترول کے بعد کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ممتاز کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ا?صف کے گھر کے تالے توڑ کے پانچ لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔تھانہ گلگشت ہی کے علاقیت میں ڈاکووں نے عامر سے دس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے واپڈا کا تین لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے مغیرہ علی سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم نوسر بازعورتوں نے اظہر کے گھر گھس کے اس کی بیوی کو ورغلا کے تین تولے زیورات اور ایک لاکھ نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔ متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔
وارداتیں