آج یکم بیساکھی،سکیورٹی رسک کے باعث سیزنل تہواروں کو محدود کردیا گیا

آج یکم بیساکھی،سکیورٹی رسک کے باعث سیزنل تہواروں کو محدود کردیا گیا

ملتان ( سپیشل رپورٹر) آج یکم بیساکھی ہے جس کے ساتھ ہی ملتان میں بیساکھی کے میلے اور ٹھیلے شروع ہوگئے ہیں سورج میانی کا بیساکھی کافصلی تہوار بھی شروع ہوگیا ہے رواں سال ملک (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

میں سیکورٹی رسک زیادہ ہونے کی وجہ سے ان سیزنل تہواروں کومحدود کردیا گیاہے اسی طرح سخی سرورکے سنگ اور لاہورکے نزدیکی علاقہ ایمن آباد میں بھی سکھ یاتری بھی بیساکھی منانے پہنچ گئے ہیں رواں ہفتہ بیساکھی کے خوب تہوار منائے جائیں گئے ملتان میں نئی فصل کی کٹائی کی خوشی میں گندم کے کاشتکاروں نے خوشی کے اظہار کیلئے اپنے علاقوں میں مل کرفصل کی کٹائی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز بیساکھی کی خوشی دیہاتوں میں منائی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر