سکھ برادری کو مبارکباد ،بیساکھی محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے،شہباز شریف

سکھ برادری کو مبارکباد ،بیساکھی محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے،شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سکھ برادری کے نام اپنے تہنیتی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
پیغام میں کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بیساکھی کے تہوار کو جوش و خروش سے منانے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اوربیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں باٹنے کا تہوار ہے۔ اس موسم میں برصغیر پاک و ہند کے کسان اپنی گندم کی فصل کی کٹائی کا آغاز کرتے ہیں اور اچھی فصل ہونے پر خوشی اور شادمانی کے اظہار کیلئے روایتی میلوں ٹھیلوں کا انعقاد کیا جا تا ہے اور اس موقع پر دوستوں وعزیزوں کے ساتھ پیار ،محبت اور عہدو پیماں کا اظہار کیا جا تا ہے۔